خبر شامل کرتے ہیں ضلع ٹھٹھ سے ہمارے بیورو چیف لالہ امین کی رپورٹ کے مطابق دھبیجی غریب اباد مارکیٹ میں نیشنل ہائی وے دھبیجی پمپوز موڑ کے قریب واٹر بورڈ کی زمین پر بیٹھنے والے شیخ برادری کہ غریب مزدور افرادوں کو مقامی پٹرول پمپ کہ مالکان کی جانب سے ہراسہ کرنے کی کوشش شیخ برادری کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی رنجش نہیں یہاں پر ہمارا مقامی قبرستان بھی ہے اگر پٹرول پمپ کے مالک نے زمین خریدی ہے تو وہ اپنی حد میں رہ کر کام کرے اور اپنے نشان لگائے ہمیں کوئی بھی اعتراض نہیں لیکن ہمارے گھروں کو مسمار کرنے کی کوشش نہ کرے ہم جس زمین پر بیٹھے ہیں وہ واٹر بورڈ کی زمین ہے تقریبا 10 سے 12 سالوں سے یہاں پر ہم رہائش پذیر ہیں اپنا گزر بسر کر کر اپنے بچوں کی روزی کماتے ہیں لہذا ہمارے گھروں اور ہمارے مقامی قبرستان کی حد بندی کی جائے اور ہماری حدود میں کوئی بھی داخل نہ ہو اور نہ پہ یہاں کوئی باؤنڈری وغیرہ دیوار لگائے اپنی زمین پر بھلے بونڈری لگائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں شیخ برادری نے مقامی ڈپٹی کمشنرضلع ٹھٹھ مختیار کار میرپور ساکرو اور اسسٹنٹ کمشنر سے جائز مدد کی اپیل کی ہے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments