غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، کل سے اب تک مزید 30 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔غ یر ملکی میڈیا کے مطابق چار ماہ کی پُرتشدد اسرائیلی کارروائیوں کے بعد وسطی خان یونس سے اسرائیلی فوج کا انخلاء شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد فلسطینیوں کی بھی اپنے گھروں کو واپسی ہورہی ہے۔
تاہم اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنے گھر ناقابل شناخت ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر رفح پر حملہ کرنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ رفح کے گنجان آباد شہر پر بھرپور فوجی حملے کے لیے تاریخ کا تعین کرلیا گیا ہے، حملہ لازمی کیا جائے گا۔