فیڈ مک زون میں کام کرنے والے چائنیز ورکروں کی سکیورٹی کے معاملات کا جائزہ

جی فیصل آباد سے 82 سٹار ٹی وی نیوز کے ڈویژنل بیورو چیف محمد آصف چوہدری
کی رپورٹ کے مطابق آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کے زیر صدارت فیڈ مک زون میں کام کرنے والے چائنیز ورکروں کی سکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ۔۔سی پی او فیصل آباد
ایس پی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی سپیشل برانچ نے شرکت کی اس موقع پر آر پی او ڈاکٹر عابد نے افسران پر زور دیا کہ چائنیز انجنئیر ز ۔۔ورکروں اور پاور پراجیکٹس کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کیا جائے چائنیز ورکروں کو پر امن ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد نے مزید کہا کہ چائنیز سٹاف کی نقل و حرکت پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے چاہئیں
کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ محمد آصف چوہدری بیورو چیف 82 سٹار ٹی وی نیوز فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد

اپنا تبصرہ بھیجیں