قائد اعظم جرنلسٹ ایسوسی پنجاب کا اعلیٰ سطحی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر خاور عباس فیصل آباد میں منعقد ہوا

جی رپورٹ کر رہے ہیں ڈویژن فیصل آباد کے ہمارے بیورو چیف 82 سٹار ٹی وی نیوز کے محمد آصف چوہدری

کی رپورٹ کے مطابق قائد اعظم جرنلسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کا اعلیٰ سطحی اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر خاور عباس دھاریوال ہریس کلب فیصل آباد میں منعقد ہوا جس میں مرکزی چیئرمین اعجاز اسلم گل Gill) وائس چیئرمین محمد آصف چوہدری ۔۔ چیف کوآرڈینیٹر رانا طارق ۔۔نائب صدر ڈاکٹر عبد الخالق ۔۔مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاھد ۔سیکرٹری انفارمیشن این اے شیرازی لیگل ایڈوائزر شکیل احمد خاں ایڈووکیٹ ھائ کورٹ رمضان سندھو اور سنیئر نائب صدر لیڈیز ونگ میڈم فیاض انجم نے شرکت کی

اجلاس میں یونین آفس کے کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے وائس چیئرمین محمد آصف چوہدری کو آفس انچارج اور محمد رمضان سندھو کو معاون خصوصی نامزد کیا گیا

یونین کی اعلیٰ قیادت سے عدم تعاون اور زمہ داری پوری نہ کرنے پر گروپ ایڈمن ڈاکٹر ضمیر حسین کو یونین سے خارج کرنے کی منظوری دیتے ہوئے مرکزی صدر خاور عباس دھاریوال نے کہا کہ یونین میں غیر زمہ درانہ رویہ قابلِ قبول نہیں ھے واضح ہو کہ گروپ ایڈمن ڈاکٹر ضمیر حسین کو وائس چیئرمین محمد آصف چوہدری نے چند دن پہلے کارکردگی بہتر نہ کرنے پر معطل کر کے مرکزی صدر سے رابطہ کرتے کا کہا تھا

مرکزی چیئرمین اعجاز اسلم گل Gill) نے محفل ذکر رسول کی اصولی منظوری دیتے ہوئے اگلے ماہ مناسب تاریخ طے کرنے کے احکامات جاری کیے چیف کوآرڈینیٹر رانا طارق نے محفل پریس کلب کے بجائے یونین دفتر میں کروانے کی تجویز پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا نائب صدر

ڈاکٹر عبد الخالق نے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اتحاد کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا جس کی تائید مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاھد نے کی اور محفل کے لیے اگلی میٹنگ میں تمام ممبران کو مدعو کرنے کی تجویز دی انفارمیشن سیکرٹری این اے شیرازی کو ممبران سے رابطے کے فوری احکامات جاری کیے گئے میڈم فیاض انجم نے خواتین صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا جس کے بعد مرکزی صدر خاور عباس دھاریوال نے جلد اجلاس بلانے کا اعلان کیاکیمرہ مین ٹیم کے ساتھ چوہدری محمد آصف بیرو چیف 82 سٹار ٹی وی نیوز ڈویژن فیصل آباد

اپنا تبصرہ بھیجیں