لاہور ماہ رمضان میں مخلوق کی خدمت اور رضائے الہی کے حصول میں کوشاں انسانیت کی زندہ مثال

لاہور ماہ رمضان میں مخلوق کی خدمت اور رضائے الہی کے حصول میں کوشاں انسانیت کی زندہ مثال، پاکستان پنجاب شہر لاہور

گلبرگ شیر پاؤ پل غوث الاعظم بازار میں پورا رمضان شاندار سحری کا اہتمام کرنے والا فرد واحد کسی بھی شہرت اور ریاکاری سے بالا تر ہو کر گزشتہ کئی برس سے ہر برس 500 سے زائد افراد کو سحری جیسے ایماں افزاہ عمل کا مرتكب رہا ہے ،

اپنی جيب سے خرچ کرنے والا ایک مسلمان ،نا کوئی چندہ نہ ہدیہ اور نا ہی کسی اور طریقے سے پیسے اکٹھے کرنا اور پھر ریاکاری کا ڈھول پیٹ کر مخلوق خدا کی بھوک کو بیچنا شائد اس گمنام مسلمان کا شیوا نہیں ہے،

علاقہ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد رات پہر میں شہریوں کو باعزت کھانا فراہم کرتے دکھائی دیتے ہیں ،دور حاضر میں شائد اب ایسے خالص مناظر ایک خواب کی سی حیثیت رکھتے ہیں پر یہاں ابھی بھی ایسے مجاہد اور دین اسلام کا اصل چہرہ چمكتا دمکتا روشن عیاں ہے،

ہميں چاہئے کے اس کار خیر میں ہم بھی اپنا حصہ ڈالیں اور بے لوث خدمت میں ملوث ایسے افراد کو بھرپور میڈیا کوریج دیں تا کہ الله اور اسکے نبیﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر گامزن مسلمان اور دین اسلام کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے پیش ہو سکے.

اپنا تبصرہ بھیجیں