چوہدری طارق محمود ڈپٹی بیوروچیف 82 سٹار ٹی وی نیوز ملتان ڈویژن کی رپورٹ کے کےمطابق
لودھراں پولیس تحفظ سنٹر کا بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کیلئے فلاحی اقدام۔مخیر اشخاص کے تعاون سے بیوہ خواتین میں انکے بچوں کی تعلیم کیلئے وظائف تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی ایس پی صدر سرکل مہر اسحاق سیال نے ہمراہ انچارج تحفظ سنٹر فوزیہ سحر بتایا کہ مستحق یتیم بچوں کو ماہانہ سکالرشپ دی جائے گی اور اب تک نوے سے زائد بیوہ خواتین میں بچوں کی تعلیم کیلئے مالی امداد تقسیم کی گئی ہے۔ ہر بچے کو 5 سے 7 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی پی او حسام بن اقبال نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے بھرپور معاونت کی جائے گی اور ماہانہ وظیفے کا مقصد یتیم مستحق بچوں کی مالی امداد کرنا ہے تاکہ یتیم بچے ہماری عدم توجہی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہ جائیں#