جی فیصل آباد سے 82 سٹار ٹی وی نیوز کے ڈویژنل بیورو چیف محمد آصف چوہدری کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں مہنگے قربانی کے جانور عوام کی پہنچ سے دور لاکھوں پاکستانی مہنگائی کی وجہ سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم ہو جائیں گے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی معروف مویشی منڈی کے دورہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اس بار قربانی کے جانوروں کی قیمتیں پچھلے سال کی نسبت دوگنا سے بھی زیادہ ہو گئی ہیں جس کی وجہ بیوپاری حضرات کے مطابق جانوروں کا چارہ انتہائی مہنگا ہونا ھے حکومت کی غریب کش پالیسیوں کی وجہ سے عام بکرے کی قیمت کئی کئی لاکھ تک پہنچ گئی ھے اور اسی طرح گانے کی قیمتیں بھی لاکھوں میں ہیں جس سے خریداری کے لیے آنے والے اکثر لوگ بغیر خریداری کئے ہی گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں ہمارے ڈویژنل بیورو چیف محمد آصف چوہدری سے بات کرتے ہوئے جانور خریدنے کے خواہش حمند لوگوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ملتی کہ وہ عوام کے مسائل کے حل بارے سوچے مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کی سنت ابراہیمی ادا کرنے کی خواہش کو بھی بری طرح متاثر کیا ھے اور قربانی کے جانور کا قوت خرید سے باہر ہونا لمحہ فکریہ ھے
کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ محمد آصف چوہدری ڈویژنل بیورو چیف سٹار ٹی وی نیوز