مسلم لیگ (ن) کھوکھلے نعروں، وعدوں، دعووں کی بجائے عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے. ملک مظہر رشید خاں

ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹرسجاد حسین82سٹار ٹی وی نیوز الہ آباد

مسلم لیگ (ن) کھوکھلے نعروں،

وعدوں، دعووں کی بجائے عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے. ملک مظہر رشید خاں

قصور (بیورو چیف) مسلم لیگ

(ن) کھوکھلے نعروں، وعدوں، دعووں کی بجائے عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے کرپشن بے روزگاری کا خاتمہ، آئین کی بالا دستی، قانون، انصاف میں اصلاحات نوجوانوں کو روزگار اولین ترجیحات میں شامل ہے میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ملک نے ہمیشہ ترقی کی ہے. ان خیالات کا اظہار ملک مظہر رشید خاں صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن ضلع قصور نے اپنے ڈیرہ پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری فیاض شاہد سابقہ ناظم الہ آباد، میاں محمد اسلم قمر سابقہ وائس چیئرمین الہ آباد،ملک جنید بشیر سابقہ کونسلر،حافظ خالد محمود سابقہ چئیرمن میونسپل کمیٹی کنگن پور طاہر رضا انصاری سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن الہ آباد، محمد جہانزیب قمر، ندیم جاوید بھٹی، ایم رمضان خاں ساجد کونسلر تنویر احمد سہیل کھڈیاں خاص و دیگر مسلم لیگی ورکرز موجود تھے. ملک مظہر رشید احمد خاں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح سبز باغ نہیں دکھاتی. انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں بد قسمتی سے ملک پر نااہل اور کرپٹ ٹولہ مسلط کر دیا گیا تھا جس نے ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا اور ملک کا پیسہ کرپٹ و نااہل نیازی حکومت نے لوٹ لیا اب الحمدللہ مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آ گئی ہے جس کے بعد ملک میں بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے انشاءاللہ اب ملک ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو چکا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں