ملتان سٹیٹ بینک کے زیرِ اہتمام پاکستان مالی خواندگی ہفتے کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا اس سلسلے میں گذشتہ روز سٹیٹ بینک آڈیٹوریم ملتان میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات، ماہرینِ تعلیم اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منیجر سٹیٹ بینک ملتان جاوید اقبال مارتھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک ہمیشہ عوام اور کاروباری اداروں کو مالی خدمات کی دستیابی اور استعمال کو بڑھانے کیلئے مسلسل کوشاں رہا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ میں دنیا بہت آگے جا چکی ہے ہم ڈیجیٹل فنانشل بینکنگ میں آگے جانے کیلئے آگاہی مہم پیدا کر رہے ہیں دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں بینکنگ سیکٹر بہت مضبوط ہے سٹیٹ بینک کی شرائط و ضوابط پاکستان کے بینکنگ سسٹم کو مضبوط بناتی ہیں اور عوام کے فنانشل حقوق کی ضمانت دیتی ہے جبکہ اکاؤنٹس ہولڈرز کو انشورنس کی ضمانت بھی دی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی بینک آج تک دیوالیہ نہیں ہوا فنانشل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کرنے سے آپ اپنی رقم محفوظ بنا سکتے ہیں جبکہ فیک بینک سٹیٹمنٹ کے خاتمے کیلئے بھی فنانشل سروسز اور نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے چھوٹے بڑے ادارے ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بینکنگ سروسز سے مستفید ہو سکتے ہیں سٹیٹ بینک ملتان کی ٹیم جنوبی پنجاب میں قومی مالیاتی تعلیمی پروگرام کے تحت ڈیجیٹل فنانشل ٹیکنالوجی کے بارے میں شعور اور آگاہی پیدا کررہی ہے اس ضمن میں ان ہاؤس سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا ہے ڈیجیٹل فنانشل سروسز کی بدولت عوام الناس میں مختلف بینکوں کی پروڈکٹس خریدنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے پچھلے پانچ سالوں میں فنانشل سرگرمیوں میں اضافہ ہؤا ہے جبکہ اکاؤنٹس کھولنے کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ فنانشل سروسز سے آگاہی کے ذریعے مختلف بینکوں کی طرف سے جاری کی گئی سکیموں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ان سکیموں میں راست ، آسان موبائل اکاؤنٹ ، ایس ایم ای ، کامیاب جوان پروگرام ، وومن ایمپاورمنٹ و دیگر سکیمیں شامل ہیں اس موقع پر ملتان کے مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات کے درمیان آسان ڈیجیٹل بینکنگ کے موضوع پر تصویری پینٹنگز کے مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ڈی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عالیہ نکہت ، پرنسپل ملتان آرٹس کالج ڈاکٹر صوفیہ عمر ، ڈپٹی چیف منیجر محمد عدیل خان ، کرن مجید ، فہیم ارشد ، محمد باسط ودیگر شرکاء شامل تھے _
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments