ملتان نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان میں جنوبی پنجاب کے عوام کو دانتوں کے امراض سے متعلق علاج معالجے کی تمام سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جارہی ہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طارق حمید نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشتر ڈینٹل ہسپتال ملتان میں روزانہ اوسطاً 700 سے زیادہ مریض علاج معالجے کیلئے آتے ہیں جن میں ملتان کے علاوہ جنوبی پنجاب کے دوسرے اضلاع کے مریض بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری دانتوں کے تمام امراض کی ایک مکمل علاج گاہ ہے جہاں ڈینٹل ، اورل ، میکسیلو فشل ٹراما و دیگر بیماریوں کے علاج کی سہولیات دستیاب ہیں ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عدنان رانا نے کہا کہ حکومت پنجاب سہ ماہی بنیادوں پر ہسپتال کو بجٹ فراہم کرتی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مریضوں کو ہر ممکن علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ باہر کے پرائیویٹ ڈینٹل ہسپتالوں کی نسبت نشتر ڈینٹل ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات تقریباً بلا معاوضہ فراہم کی جارہی ہیں مستحق مریضوں کے علاج کے بارے میں ایم ایس ڈاکٹر طارق حمید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت انتہائی غریب ، نادار ، اور 60 سال کے بوڑھے مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے جبکہ باقی مریضوں سے حکومت کے منظور کردہ قواعد و ضوابط کے تحت فیسیں وصول کی جاتی ہیں ڈینٹل میڈیکل کالج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ نشتر ڈینٹل کالج کا شمار پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے شعبوں میں طلباء و طالبات تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں اس موقع پر ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عدنان رانا ، ڈاکٹر مطاہر و دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments