ملتان : (پ ر) بی آئی ایس پی کفالت کی سہ ماہی قسط میں اضافہ کر دیا گیا

ملتان : (پ ر) بی آئی ایس پی کفالت کی سہ ماہی قسط میں اضافہ کر دیا گیا ہے. اضافے کے بعد 10500 روپے کی قسط کا اجراء کیا جا رہا ہے. ان خیالات کا اظہار زونل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی ساؤتھ زون شیخ محمد امین نے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پہلے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رجسٹرڈ خاندانوں کو 8750 روپے فی خاندان سہ ماہی بنیاد پر فراہم کی جا رہی تھی لیکن اب حکومت پاکستان نے سہ ماہی قسط کو بڑھا کر 10500 روپے کر دیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ زون پنجاب میں 22 لاکھ 40 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی قسط کا اجراء کیا جا رہا ہے. کفالت سہ ماہی قسط کی مانیٹرنگ کے لئے ادارے کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہوں گی. زونل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ مستحق خواتین تک ان کا حق مکمل طور پر اور شفافیت کے ساتھ پہنچایا جا سکے. ان کا مزید کہنا تھا کہ رجسٹرڈ خواتین HBL کے قریبی منتخب ایجنٹ سے اپنی رقم وصول کرسکتی ہیں. انہوں نے خواتین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی رقم گن کر وصول کریں اور رسید بھی حاصل کریں. رقم کی کٹوتی یا کسی بھی شکایت کی صورت میں قریبی تحصیل دفتر یا بی آئی ایس پی کے ہیلپ لائن نمبر 0800-26477 پر رابطہ کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں