میرے دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے

*میرے دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب*

*لاہور ()* نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے چیمبر کے دروازے حکومتی و اپوزیشن اراکین کیلئے کھلے رہیں گے، میرے دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں۔ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ منصب ملنے پر سر جھکا کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں، قدرت کا نظام پہلے انسان کو مشکلات سے گزارتا ہے پھر عزت سے نوازتا ہے، میرا وزیراعلیٰ منتخب ہونا ہر ماں، بہن اور بیٹی کیلئے اعزاز ہے۔

*اپوزیشن کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے*

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو جمہوری عمل میں شامل ہونا چاہیے تھا، اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے نہ ہونے پر افسوس ہے، اپوزیشن کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے، منصب کیلئے نامزد کرنے پر قائد نوازشریف صدر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا، اللہ نے مشکل سے نواز کر عزت سے نوازا، ہم نے بطور جماعت کبھی میدان خالی نہیں چھوڑا، میرے دل میں انتقام اور بدلے کا کوئی جذبہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے مجھے ظلم اور انتقام کا نشانہ بنایا ان کی شکر گزار ہوں، مخالفین نے مجھے ایسی ٹریننگ سے گزارا جس کا کوئی نعم البدل نہیں، قدرت کا نظام ہے پہلے انسان کو مشکلات سے گزارتا ہے پھر عزت سے نوازتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں