اسلام آباد : نادرا نے جدیدترین ’’آل ان ون‘‘ڈیجیٹل شناختی کٹ تیار کرلی گئی، کٹ قومی شناختی پروگرامز، ووٹر رجسٹریشن اور قانون نافذ کرنے والےاداروں کیلئے مفید ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا کے ادارے این ٹی ایل اوراین آرٹی سی کا کارنامہ سامنے آیا، جدیدترین ’’آل ان ون‘‘ڈیجیٹل شناختی کٹ اندرون ملک تیار کرلی گئی۔
کٹ کی نمائش آئندہ ہفتے کیپ ٹاؤن میں آئی ڈی فارڈی افریقہ کانفرنس میں ہوگی، آنکھ ، انگلیوں کے نشانات، چہرے کی پہچان ایک ہی کٹ میں دستیاب ہوگی۔
ڈیجیٹل شناختی کٹ میں بیٹری کیساتھ جی پی ایس،موبائل اور وائی فائی بھی شامل ہیں، کٹ قومی شناختی پروگرامز، ووٹر رجسٹریشن، قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئےمفید ہے۔
ڈیجیٹل شناختی کٹ جلد نادرا سینٹرز پر فراہم کردی جائے گی، جدیدکٹ کی بدولت شہریوں کوشناختی دستاویزات کا اجرا مزید آسان ہوگا۔