نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور برطانوی جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے کا افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سررولینڈ واکر نے بھی سیشن میں شرکت کی، کانفرنس میں دونوں ممالک کے دفاعی حکام بھی شرکت کر رہے ہیں، کانفرنس میں شرکت کیلئے برطانیہ کا30رکنی وفد 29 اپریل کو پاکستان آیا تھا۔آ ئی ایس پی آر کے مطابق اس سال علاقائی مسائل پربات چیت کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، دونوں اطراف کے وفود عالمی، علاقائی ماحول، امن واستحکام سے متعلق نقطہ نظر پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں