پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمیعت علماء اسلام (پاکستان) کے نمائندہ وفود کی ملاقات
سینیٹر اسحاق ڈار نے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا
شرکا نے طے کیا کہ بلوچستان میں مختلف سیاسی قوتوں کا مل کر بیٹھنا ملکی مفاد میں ہے۔اعلامیہ
اس سلسلے میں فریقین اپنی جماعتوں میں تعاون کے خواہاں ہیں اعلامیہ
مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک احمد خان نے کی اعلامیہ
جمیعت علماء اسلام(پاکستان) کی جانب سے سینیٹر عبدالغفور حیدری، عثمان بادینی، مولوی محب اللہ کی شرکت
اسلام آباد
آج اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ مشاورت کے بعد یہ طے کیا گیا کہ بلوچستان اور وفاق کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیئے اور وفاقی اور صوبائی سطح پر مضبوط جمہوری حکومتیں قائم کرنے کے لیئے دونوں پارٹیاں حمایت اور تعاون جاری رکھیں گی۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے پارٹی صدر نوابزادہ خالد حسین مگسی، چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سینیٹر کہدہ بابر نے کی۔