‏پاک فوج کے زیر اہتمام غذر میں موسم سرما کا سہ روزہ فیسٹیول

‏پاک فوج کے زیر اہتمام غذر میں موسم سرما کا سہ روزہ فیسٹیول

پاک فوج دفاع وطن اور دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سافٹ امیج کو بہتر بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے

اس حوالے سے پاک فوج کے زیر اہتمام گاہے بگاہے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے

پاک فوج کی جانب سے منعقد کردہ تقریبات میں عوام بھرپور جوش و خروش سے شرکت کرتی ہے

پاک فوج کی جانب سے اس سال غذرکے علاقے گوپس میں سہ روزہ ونٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر ناردن ایریاز اور سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی تھے

سیاسی سماجی، مقامی اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے سکیٹنگ(Skating) اور آئس ہاکی (Ice Hockey) کا لطف اٹھایا

تین روزہ تقریب میں علاقے کی خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور حصہ لیااور لطف اندوز ہوئے

یہ رنگا رنگ تقریب مشہور جھیل خلتی کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی

ونٹر فیسٹیول(Winter Festival) کا مقصد موسم سرما میں علاقے کی خوبصورتی اور سیاحت کو فروغ دینا ہے

فیسٹیول کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

سیاحوں اور علاقہ مکینوں نے مقامی حکومت اور پاک فوج کا سیاحت کے فروغ کے لئے ان اقدامات کو بھرپور سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں