چوہدری طارق محمود ڈپٹی بیوروچیف 82 سٹار ٹی وی نیوز ملتان ڈویژن کے مطابقلودھراں: پتنگ بازی کے سدباب کیلئے جاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ننھے طالب علم بھی پُرعزم۔
لودھراں میں اینٹی کائٹ مہم کے سلسلے میں ڈی ایس پی مہر اسحاق سیال اسکولز میں پہنچ گئے۔
ڈی ایس پی اسحاق سیال نے بچوں کو پتنگ بازی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات بارے لیکچر دیا۔
بچوں کو اینٹی کائٹس مہم بارے مکمل آگاہی دی ڈی ایس پی سرکل مہر اسحاق نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ چارٹس اور پینا فلیکسز کے ذریعے آسان طریقے سے بچوں تک پیغام پہنچایا۔
بچوں نے پتنگ بازی کے خاتمے کیلئے جاری مہم میں پولیس کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہارکیا
سکول کے بچوں نے پتنگ بازی سے دور رہنے کی یقین دہانی کرائی۔
سکول کے ننھے طالب علموں نے اینٹی کائٹس مہم میں بھرپور حصہ لیاانہوں نے تمام شہریوں سے پتنگ بازی کے خاتمے کی مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل بھی کی ہے
ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال نے کہا کہ لیکچر دینے کا مقصد بچوں کو پتنگ بازی کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے۔
پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے مساجد میں اعلانات، سوشل میڈیا پر بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔