پشاورتھانہ فقیر آباد کی حدودمیں شہر کے بدنام ترین اقبال پلازے میں فائرنگ

پشاور سے 82 سٹار ٹی وی نیوز کے ڈپٹی بیورو چیف محمد ابراہیم قریشی کی خبر ۔

پشاور ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی فقیر آباد اسامہ چیمہ نے بتایا کہ پشاورتھانہ فقیر آباد کی حدودمیں شہر کے بدنام ترین اقبال پلازے میں فائرنگ ہوئی ہے جس سے ایک خواجہ سرا کالجی زخمی ہوا ہے ۔یہ پلازہ پشاور کی ہیرا منڈی ہے ۔کئ بار ارباب اختیار کو درخواستیں دی گئی ہیں لیکن انتظامیہ نے آنکھیں اور کان بند کر رکھے ہیں ۔اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع واردات پر پہنچے اور مجروح خواجہ سرا کالجی کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

اس واقعے میں ملوث ملزم/ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں