پنجاب اسمبلی
پنجاب اسمبلی کا وقفے کے بعد اجلاس شروع
اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خاں کر رہے ہیں
آج کے اجلاس میں چھ معزز ممبران نے حلف اٹھایا۔
پی پی 214 وسیم خان بادو زئی
پی پی 157 فرحت عباس
پی پی 203 رائے محمد مرتضی اقبال
پی پی 83 فتح خالق بندیال
پی پی 30 چوہدری شافع حسین
پی پی 70 تشکل عباس وڑائچ
*پاکستان نے عالمی عدالت میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کردیا*
*دی ہیگ ()* عالمی عدالتِ انصاف میں نگران وزیرِ قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت فلسطینیوں کا حقِ خودارادیت تسلیم کر چکی ہے، اسرائیلی فوج کو فوری طور پر فلسطینی علاقوں سے نکل جانا چاہئے۔ عالمی عدالت انصاف میں جمعہ کو فلسطینی علاقوں غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل کے 57 سالہ قبضے کے خلاف سماعت ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے دلائل دیے گئے۔ نگران وزیرِ قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ دو ریاستی حل سے ہی یہ تنازع ختم ہوسکتا ہے ، فلسطینی اور اسرائیلی ریاستوں کی موجودگی دونوں اکائیوں اور خطے کے امن کی ضمانت ہے۔عالمی عدالت میں پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبضہ ایک غیر قانونی عمل ہے جس کے قانونی نتائج کا سامنا اسرائیل کو کرنا پڑے گا۔نگران وزیرِ قانون و انصاف احمد عرفان اسلم کا کہنا تھا کہ بیت المقدس تینوں بڑے مذاہب کیلئے مقدس شہر ہے۔مغربی کنارے، غزہ،مشرقی بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ غیرقانونی ہے، اسرائیل فلسطین سے فوری طور پر اپنی فوج نکالے، امید ہے عدالت اس قبضے کے خلاف فیصلہ سنائے گی۔