پنجاب پولیس کا دلیر اور نڈر ایس ایچ او روجھان شاہد حسین خواجہ کو بہادری کا انعام ،سینے پر بہادری کا میڈل سجا دیا گیا
ائی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شاہد حسین خواجہ جیسے بہادر اور نڈر افسران جو اپنی جان کی پروا کیے بغیر جرائم کو کنٹرول کرتے ہیں پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔اعلی تکنیکی صلاحیت رکھتے ہوئے کم ٹائم میں مشکل ٹاسک پورا کرنے کی صلاحیت رکھنے والے پولیس افسر ایس ایچ او روجھان شاہد حسین خواجہ پر پولیس فورس کو فخر ہے ۔ ایسے افسران کی بدولت لوگوں کا پولیس پر اعتماد بڑھتا ہے۔۔