پولیس تھانہ سٹی فاضل پور کی کامیاب کاروائی

پولیس تھانہ سٹی فاضل پور کی کامیاب کاروائی ،موٹر سائیکل چھیننے والے 2 گینگ پکڑ لیے گئے جبکہ خطرناک اشتہاری ملزموں منشیات فروشوں اور جواریوں کو گرفتار کر کے درجنوں موٹر سائیکلوں کے مدعائیوں کو ریکوری کرا دی

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور ہمایوں افتخار اور ایس ایچ او تھانہ سٹی فاضل پور

محمد اختر حجبانی نے دوران پریس کانفرنس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چندماہ سےخاص طور پر سرکل صدر راجن پور میں موٹرسائیکل سنیچنگ،موٹرسائیکل چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا تھا،ان جرائم پیسہ افراد کی بیخ کنی کےلیے DPO راجن پور کی جانب سےSDPO سرکل صدر راجن پور کی سربراہی میں SHO تھانہ سٹی فاضل پور کو خصوصی ٹاسک دیاگیا،جس کےبعد 1ماہ کی قلیل عرصہ تعیناتی کےدورانSHO تھانہ سٹی فاضل پور محمداختر خان ہجبانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کر کے موٹر سائیکل سنیچنگ کے دو گینگ جن میں سے ایک امجد عرف شکر اورحاصل ببر گینگ کو خود ٹریس کیا اور اس کے ممبران 1۔عطاءء اللہ ولد فقیر بخش قوم پرہار 2۔ابراہیم ولد رمضان قوم میکن 3۔ جہانزیب ولد حسین بخش حجانہ4۔حاصل ولد طالب ببر،5۔کلیم ولد سلیم ببر6۔بابر ولد افضل کٹانہ7۔عاصم ولد عاشق کٹانہ8۔صابر ولد محمدحسین دریشک کو گرفتار کر کے راہزنی،موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کے کل 13 مقدمات میں 2عدد اوریجنل موٹر سائیکل مالیتی 2 لاکھ 45 ہزار 500 روپے اور نقد رقم 6لاکھ 25ہزار کل ملا کر 05 لاکھ60ہزار 500 روپے کی ریکوری کی اور حوالے اصل مالکان کی۔اسکے علاوہ عرصہ 1 ماہ کی تعیناتی کے دوران تین اشخاص سے اسلحہ ناجائزو ایک عدد کلاشنکوف برآمد کر کے کل 03 مقدمات غیر قانونی اسلحہ کے درج کیے۔اسکے علاوہ 1 ماہ کی تعیناتی میں 2 کلو چرس سمیت4عدد شراب کی چالو بھٹیاں جن میں کل شراب 969لیٹر جبکہ لہن3050لیٹر برآمد کر کے 12 مقدمات امتناع منشیات کے درج رجسٹر کیں۔جبکہ 1 ماہ کی تعیناتی کے دوران A کیٹگری کا(1)مجرم اشتہاری 302 سجاول عر کالو کو گرفتار کیا ۔ انشاء اللہ آئندہ بھی اس طرح دن رات محنت کر کے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی جاری رہے گی اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں