پولیس لیہ کی بڑی کامیابی، خاتون کے ساتھ ڈکیتی اور گینگ ریپ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا

خبر شامل کریں گے لیہ سے پنجاب پولیس لیہ کی بڑی کامیابی، خاتون کے ساتھ ڈکیتی اور گینگ ریپ میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،تینوں سفاک ملزمان نے ایک روز قبل رات کے وقت خاتون کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر گینگ ریپ اور ڈکیتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان کی ڈی پی او لیہ اسدالرحمن کے ہمراہ متاثرہ خاتون کے گھر لیہ میں آمد، سفاک ملزمان کو سخت سزا دلوا کر مکمل انصاف کی یقین دہانی۔ خواتین کے تحفظ کیلئے پنجاب بھر میں قائم اینٹی وومن ہراسمنٹ اینڈوائیلنس سیلز کو بھرپور فعال کردیا گیا ہے جس سے طالبات، گھریلو خواتین اور ورکنگ لیڈیز کو پرامن ماحول اور مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں