چوآسیدن شاہ غوثیہ منرل ایسوسی ایٹ راولپنڈی کی مائن نمبر 1 بشارت ایریا میں دھماکہ
2 مزدور جاں بحق جبکہ 3 مزدوروں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کردیا گیاایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ چوہدری بدر منیر نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو نکلوایا چوآسیدن شاہ غوثیہ منرل ایسوسی ایٹ راولپنڈی کی مائن واقع بھٹیاں بشارت میں اچانک دھماکے کے باعث آگ بھڑک اٹھی ۔دھماکہ زہریلی گیس میتھین کی موجودگی کے باعث ہوا ۔ جس کے نتیجے میں برکت علی اور ظہور احمد نامی 2 مزدور جاں بحق جبکہ عیسیٰ خان ، طلب خان اور شہباز خان نامی 3 مریضوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔مائن مالک گل زمین خان بتایا جاتا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ چوآ سیدن شاہ چوہدری بدر منیر نے عملہ چوکی بشارت کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا ۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے