آباد علی تحصیل رپورٹر 82سٹار ٹی وی نیوز کہروڑپکا کے مطابق
کہروڑ پکا میں طلباء کا اعزاز۔کہروڑ پکا کے مقامی صحافی و صدر کہروڑپکا پریس کلب چوہدری طارق محمود کی دختر خوشبوئےحرم نے کلاس ٹو اور بیٹے محمد ایان طارق نے سکول بھر میں A+ گریڈ حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ سکول کے منیجنگ ڈائریکٹر شیخ ندیم احمد نے سکول کی جانب سے بچوں کو مبارک باد پیش کی شیلڈ اور انعامات بھی تقسیم کیے۔ انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں اعلی تعلیم یافتہ سٹاف تعینات ہے جو نہایت ہی شفقت اور محنت سے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرا رہا ہے۔ بچوں کو جدید طرز تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن پاک ناظرہ و حفظ کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ سکول ہذا کی انتظامیہ کے تعاون سے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہترین کی طرف گامزن ہیں۔دوست احباب، عزیز و اقارب کے علاوہ قاری حافظ عبدالرحیم جلالی نے بچوں اور والدین کو مبارک باد پیش کی اور ڈھیر ساری دعاؤں سے نوزا انعامات ملنےپر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔