چکوال راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام نیشنل ہیلتھ صحت کا انعقاد

چکوال راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام نیشنل ہیلتھ صحت کا انعقاد

صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی بطور مہمان خصوصی شرکت صدر عارف علوی نے معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر کو اعزازی شیلڈ سے نوازا نیشنل ہیلتھ صحت کا انعقاد راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام راولپنڈی میں ہوا ۔ جس میں ملک بھر سے کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی تقریب میں راجہ مجاہد افسر خان معروف سماجی شخصیت آف چکوال نے بھی شرکت کی ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے راجہ مجاہد افسر کو ان کی سماجی خدمات کی بدولت اعزازی شیلڈ سے نوازا ۔ اس موقع پر انہوں نے نیشنل ہیلتھ صحت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط معیشت مضبوط قومی دفاع کی ضمانت دیتی ہے جو سیاسی استحکام اور پالیسیوں میں مستقل مزاجی سے حاصل ہوتا ہے۔پوری قوم نے کرونا کی وبا کے دوران اپنی اجتماعی کوششوں سے دنیا میں ایک مثال قائم کی ہے، اس طرح کے اتحاد کا مظاہرہ تعلیم ،صحت اور اقتصادی شعبے کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ناگزیرہے

اپنا تبصرہ بھیجیں