چکوال ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہا ہے کہ چکوال و تلہ گنگ کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈے کیئر سینٹرز قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کا مقصد خواتین ڈاکٹرز ، نرسز سمیت خواتین پیرا میڈیکل سٹاف کے بچوں کے لئے دیکھ بھال کی سہولت مہیا کرنا ہے ۔ انہوں نے یہ بات ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم کئے گئے ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے کہا کہ ڈے کیئر سینٹر میں آیا کا انتظام کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر ایم ایس کی نگرانی میں چوبیس گھنٹے کام کرے گا اور اس میں بچوں کی ارلی لرننگ کے لئے درکار سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی خواتین ڈاکٹرز اور نرسز سمیت خواتین پیرا میڈیکل سٹاف کے بچوں کی بہتر دیکھ بھال یقینی بنانے کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال تلہ گنگ میں بھی ڈے کیئر سینٹر بنا دیا گیا ہے جس کو اگلے ہفتہ میں افتتاح کے بعد فنکشنل کر دیا جائے گا جبکہ لاوہ میں قائم ڈے کیئر سینٹر نے پہلے ہی کام شروع کر دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے حالیہ عرصہ میں ہسپتال میں قائم کئے گئے نئے ایڈمن بلاک کا بھی دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے تمام کاؤنٹرز پر سروسز کے معیار کا جائزہ لیا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments