چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کا آج کیلئے تشکیل کردہ ٹریفک پلان کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

*پشاور*

چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کا آج کیلئے تشکیل کردہ ٹریفک پلان کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ‘ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

پشاور‘ چیف ٹریفک آفیسر نے حیات آباد, یونیورسٹی روڈ اور رنگ روڈ پرٹریفک حکام اور دیگر نفری سے ملاقاتیں کیں اور ڈائیورژن پلان کو چیک کیا‘ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

پشاور‘سی ٹی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے ٹریفک نظام کا جائزہ لیا اور ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو شہر میں بلا تعطل ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کی‘ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاور

پشاور‘ ٹریفک حکام اور اہلکار شہر میں کسی بھی جگہ رش نہ بننے دیں اور شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات درپیش نہیں آنی چاہئیں‘ چیف ٹریفک آفیسر

پشاور‘ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے سوشل میڈیا کے سائٹس مکمل طور پر فعال ہیں جس سے شہری استفادہ کر سکتے ہیں‘ ڈاکٹر زاہد اللہ

پشاور‘ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ایف ایم ریڈیو 88.6 پر بھی شہریوں کو ٹریفک کی روانی کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے‘ چیف ٹریفک آفیسر

پشاور‘ شہری کسی بھی مشکل سے بچنے کیلئے جلسے کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں

پشاور‘ شہری ٹریفک سے متعلق کسی بھی معلومات کیلئے ہماری ہیلپ لائن 1915 ڈائل کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں