چکوال انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے سکول کے طلباء طالبات سے خطاب کیا۔ ڈی پی او چکوال نے مقامی سکول ایئر فاؤنڈیشن سکول کی سالانہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ڈی پی او چکوال نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے بچوں بچیوں کی ہراسانی بارے آگاہی دی۔ ڈی پی او چکوال نے طلباء و طالبات کو کھیلوں جیسی سرگرمیوں میں متواتر حصہ لینے اور جرائم پیشہ سرگرمیوں سے دور رہنے کی تلقین کی۔ڈی پی او چکوال نے تمام طلباء و طالبات کو اسلامی تعلیمات دیں اور اپنے والدین کی فرمانبرداری کرنے کی تلقین کی آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر سکولز و کالجز کے طلباء و طالبات میں ہراسانی آگاہی, ٹریفک قوانین و انسدادِ منشیات بارے آگاہی مہم جاری ہے، سکولز و کالجز کے طلباء و طالبات میں مثبت سرگرمیوں، ٹریفک قوانین اور جرائم پیشہ سرگرمیوں سے دور رہنے کے لیے مختلف لیکچرز کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ معاشرے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رہے،
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments