ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں26فروری 2024سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف نے انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ26فروری سے 02مارچ 2024 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور متعلقہ سٹاف کو تربیت بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔ پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کے 3لاکھ24ہزار 622بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ گزشتہ پولیو مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے خامیوں کو دور کیا جائے اور انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی فیک انٹریز سے اجتناب کیا جائے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد یوسف نے اجلاس کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ12فروری سے 17فروری 2024تک 518ان ڈور ٹیموں نے 37ہزار650 گھروں کو چیک کیا جبکہ آﺅٹ ڈور ٹیموں نے 4ہزار540جگہوں کو چیک کیا گیا۔مختلف ان ڈور 200اور آﺅٹ ڈور 215 جگہوں پر ڈینگی لاروا پائے جانے پر فوری کارروائی کر کے کیمیکل اور مکینیکل لاروا سائیڈنگ کر دی گئی جبکہ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی کر دی گئی ہے ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ تمام محکمہ جات اپنی انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کریں اور کسی بھی محکمہ کا ڈارمٹ یوزر نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں