چوہدری طارق محمود ڈپٹی بیوروچیف 82 سٹار ٹی وی نیوز ملتان ڈویژن کے مطابق
ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج لودھراں میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
محکمہ جنگلات جنوبی پنجاب نے سرکاری نرسریوں میں عوام کیلئے 25 لاکھ پودے تیار کیے ہیں
عوام پنجاب بھر کی سرکاری نرسریوں سے 2 روپے کا پودا اور 50 پیسے کی قلم حاصل کر سکتے ہیں ۔
درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے
تمام طبقہ ہائے زندگی کے افراد کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔
نوجوان نسل اپنے حصے کا پودا لگا کر اس کی آبیاری اور پروان چڑھانے کا فریضہ سرانجام دیں۔ڈپٹی کمشنرلودھراں عبدالرؤف مہرنے مزیدکہاکہ
سرسبز لودھراں ویثرن کے تحت اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ٹاسک بھی تفویض کر دیئے گئے ہیں
شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے پودوں کی آبیاری پرخصوصی توجہ دی جائے۔