چوہدری طارق محمود ڈپٹی بیوروچیف 82سٹار ٹی وی نیوز ملتان ڈویژن
ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر کی نگہبان رمضان پیکج کے راشن بیگزتقسیم کےعمل کی فیلڈ مانیٹرنگ ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے بستی غریب آباد موضع کوٹ لال شاہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگز کی تقسیم پر مامور فیلڈ ٹیموں کی سرپرائز چیکنگ کی ۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگز حاصل کرنے والے شہریوں سے بھی راشن وصولی کی تصدیق کی اور شکایات بارے استفسار کیا ۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نےانہیں بتایا کہ ضلع بھر کے 1 لاکھ 36 ہزار مستحق رجسٹرڈ افراد کو راشن بیگز انکے گھروں کی دہلیز تک پہنچائے جائیں گے اور کسی شہری کو راشن وصولی کے حوالے سے کوئی زحمت اٹھانے یا لائن میں لگنے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے ۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے کہا کہ راشن بیگز تقسیم کا عمل مقررہ ڈیڈ لائن میں ہی مکمل کرینگے ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے راشن وصولی کی ری ویریفیکیشن کے دوران کہا کہ ضلعی انتظامیہ لودھراں نے نگہبان رمضان پیکج کے تحت ریکارڈ تعداد میں راشن فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ٹارگٹ مکمل کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ضلع بھر میں ایک ہفتے کے دوران 90 ہزار سے زائد راشن بیگز نادار افراد کے گھروں تک پہنچا دیے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بستی غریب آباد موضع کوٹ لال شاہ میں فیلڈ ٹیموں کی مانیٹرنگ کے دوران کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں نگہبان رمضان پیکج کے بیگز کی پیکنگ اور ترسیل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی نے بریفننگ دی ۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے راشن بیگ میں آٹا ،گھی ،چینی اور بیسن کے معیار کو چیک کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ راشن پیکنگ کی بروقت تیاری کیلئے لیبر میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کہ بنیاد پر ہزاروں تھیلے تحصیلوں میں پہنچائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ1 لاکھ 36 ہزار راشن بیگز کی تقسیم کا عمل مقررہ ڈیڈ لائن میں مکمل کرینگے اور اس سلسلے میں ریونیو فیلڈ عملہ پوری جانفشانی سے گھر گھر جاکربائیو میٹرک سسٹم کے تحت راشن فراہم کررہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے واضح کیا کہ شناختی کارڈ سکیننگ کے ذریعے ہی راشن بیگ کی اہلیت چیک کی جارہی ہے جبکہ آن لائن سسٹم کے تحت غیرمستحق کسی شہری کو راشن فراہمی ممکن نہیں ہے ۔