ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں فیتہ کاٹ کر اور بچوں کو قطرے پلا کر 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
وی او
کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچا ؤ کے قطرے لازمی پلائیں انسداد پولیو مہم 26فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گی ضلع بھر میں 6لاکھ 41ہزار220بچوں کو پولیو سے بچا ؤکے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے 2374ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انسداد پولیو ٹیمیں بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشن اور داخلی و خاراجی راستوں پر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ محکمہ صحت انسداد پولیو مہم کے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنائے افسران اور ایریا انچارجز انسداد پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں گی کوئی بچہ پولیو سے بچا کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لانے ہیں پولیو ٹیموں کیلئے سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے پولیو ایک موذی مرض ہے بچوں کو اس سے بچانا انتہائی ضروری ہے والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوربچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔