ڈکیتی کی واردات کو پانچ دن کی شب و روز کی محنت سے ٹریس کر لیا

حسن علی کرنسی ایکسچینج کھوئی رٹہ کے ڈیلیوری بوائز واجدعلی اور عدیل بیگ میں پچپن لاکھ پچاس ہزار روپے لے کر موٹر سائیکل پر علاقہ نگہال، میدہ ٹاؤن چڑھوئی ڈیلیور کرنے کے لئے جا رہے تھے کے بمقام سپلاح جنگل موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش لڑکوں نے انہیں اسلحہ کی نوک پر روک کر مار پیٹ کرتے ہوئے رقم کا بیگ چھین کر فرار ہو گئے ۔

چوہدری نوید ایس ایچ او تھانہ پولیس چڑہوئی نے معہ ٹیم اس سنگین ڈکیتی کی واردات کو پانچ دن کی شب و روز کی محنت سے ٹریس کر لیا ۔

ڈیلیوری بوائے عدیل اس واردات میں ملوث پایا گیاجس کے انکشاف پر اس کے دو ساتھی ملزمان جنھوں نے اسلحہ کی نوک پر رقم چھینی تھی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے پچپن لاکھ پچاس ہزار روپے نقد برآمد کرنے کے علاوہ تین عدد پسٹل نقاب اور دستانے , وغیرہ ریکور کر لئے گے ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے ڈکیتی کی اس واردات کو ٹریس کرنے والی چرھوئی تھانہ کی ٹیم کے لئے شاباش اور انعام کی منظوری جاری کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں