ڈی آئی جی آپریشنز کے آفس میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری
اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی شکایات کے حل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز
کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا ہے، محمد فیصل کامران
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے
شہریوں کی موجودگی میں ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو فونز، ہدایات جاری
شہریوں سے بھی ان کے مسائل، شکایات کے حل بارے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے، محمد فیصل کامران
انصاف بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز
کھلی کچہری میں جاری احکامات پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، افسران کو ہدایت
خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی، محمد فیصل کامران