ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی کنسٹیبل خالد محمود کے 20 ویں یوم شہادت

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی کنسٹیبل خالد محمود کے 20 ویں یوم شہادت کے موقع پر شہید کی قبر پر حاضری پولیس کے چاک وچوبند دستے نے پرجوش شہید سلامی پیش کی ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے کنسٹیبل خالد محمود شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی شہداء ہمارا فخر ہیں اور ہم ان عظیم اور بہادر جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گےوہاڑی پولیس کے شہداء کی تمام خستہ حال قبروں کو جدید ماربل اور کمپوٹرائزڈ تختیوں سے مزین کر کے اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے پنجاب پولیس نے اپنے فرض نبھانے اور ملک میں امن و استحکام لانے میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے کنسٹیبل خالد محمود شہید کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جس نے وطن عزیز سے دہشت گردی اور جرائم کے خاتمہ کے کے لیے اپنی قیمتی جان کے نذرانہ پیش کیا شہدا کی لازوال قربانیوں اور ان کے مقدس خون کی بدولت امن کے دیپ روشن ہیں شہداء پولیس کی فیملیز ہماری اپنی فیملیز ہیں۔ شہدائے پولیس کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اور سرپرستی ہماری کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں یاد رہے شہید کنسٹیبل خالد محمود چک نمبر 140ای بی میں پیدا ہوئے۔ 5 جون 1995 کو پنجاب پولیس میں بطور کنسٹیبل بھرتی ہوئے۔ خطرناک ملزمان سے انتہائی دلیری اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 2 فروری 2004 ء کو جام شہادت نوش کیااس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا محمد ظفر ڈوگر، ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا مجاہد خان اور انچارج ویلفئیر محمد تسلیم بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں