ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے رمضان المبارک ماہ کے سلسلے میں چکوال شہر و بازار کا دورہ

چکوال وزیر اعلٰی پنجاب انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس بابر سرفراز الفا اور آر پی او راولپنڈی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے رمضان المبارک ماہ کے سلسلے میں چکوال شہر و بازار کا دورہ کیا۔ڈی پی او چکوال نے بھون چوک، چھپڑ بازار، ہسپتال روڈ اور تحصیل چوک سمیت تمام اہم شاہراوں کا دورہ کیا۔ڈی پی او چکوال نے تمام دوکانداروں، ریڑھی بانوں اور غیرسرکاری ریٹ پر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی وارننگ جاری کی۔ڈی پی او چکوال نے پیدل چلنے والی عوام الناس کی سہولیات اور ٹریفک کی بہتر روانی کے لیے مناسب احکامات جاری کیے.آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر شہر بھر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر قابو پا رہے ہیں آج اس سلسلہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن عمل میں لایا، ماہ رمضان میں عوام الناس کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے میں چکوال پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں