کراچی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کراچی اقبال دارا صاحب کے احکامات پر کراچی پولیس ضلع سٹی تھانہ گارڈن کی 08 خواتین کانسٹیبلز کو موٹر سائیکل چلانے کی تربیت فراہم کرنے کے لیےٹریننگ دی گئی۔
ٹریفک پولیس کراچی کی سینیئر تربیت یافتہ خواتین پولیس کانسٹیبل کے ذریعے تربیت حاصل کرنے والی خواتین کو موٹر سائیکل کے بارے میں نہ صرف آگاہ کیا بلکہ موٹرسائیکل چلانے کی صلاحیت رکھنے کے قابل بنایا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی جانب سے کراچی پولیس خواتین کانسٹیبل کو موٹر سائیکل کی مکمل تربیت حاصل کرنے پر خواتین کو موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس بھی بنوا کر دیے،انہوں نے کہا ہے کہ خواتین پولیس کانسٹیبل مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے موٹر سائیکل کی صلاحیت حاصل کرنے میں والی خواتین کانسٹیبل کو سی سی سیکنڈ اور کیش انعام سے نوازا