کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ پیرآباد کے علاقے مگسی محلہ میں پولیس اور مطلوب ملزم کے درمیان مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں اسٹریٹ کرائم و منشیات فروشی میں ملوث مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت اکبر ولد منظور کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم سے غیرقانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، منشیات/آئس اور نقدی رقم برآمد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہےپولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔