کراچی ڈسٹرکٹ کیماڑی موچکو چیک پوسٹ پر سندھ رینجرز اور کیماری پولیس کی مشترکہ کامیاب کاروائی۔
حب چوکی بلوچستان سے کراچی منشیات ترسیل کرتے ہوئے دو منشیات سپلائرز گرفتار۔ *ایس ایس پی کیماڑی، عارف اسلم راؤ*
موٹرسائیکل سوار ملزمان کو حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کی شناخت آغا ولی اور جمیل احمد کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 480 گرام آئس برآمد.ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔