تحصیل رپورٹر 82 سٹار ٹی وی نیوز کہروڑپکا عباد ڈوگر کی رپورٹ کے مطابق
او سی
کہروڑپکا ضلع بھر کی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے اسٹیشن میں سٹوڈنٹ کونسل کے لیے جاری بھر پور انتخابی عمل شروع ہوا جسکی سربراہی سکول پرنسپل میڈم رابعہ نوشین نے کی
وی او
انہوں نے کہا سٹوڈنٹس کونسلز کے قیام کا مقصد بچوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ اور طلبہ میں قائدانہ صلاحیتیوں کو پروان چڑھانا ہے انتخابات میں کل نو امیواروں نے حصہ لیا جنمیں
صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور نمائندگان پر مشتمل امیدوار ہیں
ضلع بھر کی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے اسٹیشن کی طالبات نے حصہ لیا الیکشن انتہائی شفاف طریقے سے اختتام پزیر ہوا بچوں نے اتخابی عمل کو خوب انجوائے کیا سکول کونسل کیلئے اُمیدواروں نے 8 سے 10 مئی تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔
سکولز میں 11 مئی کو الیکشن کیلئے امیدواروں کو مختلف نشانات الاٹ کیے گئے تھے ۔سکول میں اُمیدواروں نے 12 سے 15 مئی تک پوسٹرز بنا کر الیکشن کمپین میں حصہ لیا۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے اسٹیشن میں کل تین پولنگ بوتھ بنائے گئے 168ووٹرز نے حصہ لیا جنمیں سائرہ اقبال انتخابی نشان کتاب حاصل کردہ ووٹ 23، مہناز بی بی پتنگ ووٹ 21،فاطمہ ابراہیم پھول ووٹ 14،فاطمہ بلال قلم ووٹ 61، طاہرہ اقبال چاند ووٹ 59 ، ثمرین فاطمہ جھنڈا ووٹ58،سویرا اے بی مچھلی حاصل کردہ ووٹ 37 اور جیتنے والے امیدوار مریم نوید انتخابی نشان انگوٹھی 120 ووٹ حاصل کرکے آگے رہیں جبکہ صباءشہباز انتخابی نشان ستارہ 89 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہیں نو منتخب امیدواروں کا کہنا تھا کہ ہم سکول پربسپل میڈم رابعہ نوشین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سکول میں بہترین اور شفاف انتخابات کرائےجس سے ہمیں سیکھنے کو بہت کچھ ملا ہم نے الیکشن حصہ لے کر خوب انجوائے کیا ہم اپنے سکول کے تمام سٹوڈنٹس کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کیا انشاءاللہ ہم انکی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ سکول پرنسپل اور سکول انتظامیہ کی جانب سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو پھولوں کی مالا پہنائی اور مبارکباد پیش کی گئی۔