ہوم سیکریٹری پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

ہوم سیکریٹری پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہے ، جس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر ، ایڈیشنل سیکریٹری پریزنز عاصم رضا ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ شہرام توقیر ، سپرنٹینڈنٹ سنٹرل جیل لاہور اعجاز اصغر اور ڈائریکٹر پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن محمد کاشف رانا نے شرکت کی ہے۔

اس کے علاوہ ایگزیکٹو کمیٹی کے سول سوسائٹی کے ارکان جن میں وومن ایڈ ٹرسٹ کی سربراہ شاہینہ وقار ، جمعیت تعلیم القرآن ٹرسٹ سے پروفیسر راؤ شوکت علی اور قرشی فاؤنڈیشن سے یاسر امین نے بھی اجلاس میں شرکت کی ہے۔

اس اجلاس میں سنٹرل جیل لاہور اور ڈسٹرکٹ جیل لاہور کے بعد پنجاب کی باقی تمام جیلوں میں بھی اسیران کو ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے اور اس عمل کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب کی جیلوں میں اسیران کی خوراک کیلئے خالص اور غذائیت سے بھرپور آٹا کی فراہمی کیلئے آٹا چکیوں کی تنصیب کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے۔ آٹا کیلئے گندم محکمہ خوراک سے لی جائے گی ، جس سے اخراجات کی بھی بچت ہو گی۔

لاہور کی دونوں جیلوں کے بعد پنجاب کی باقی تمام جیلوں میں بھی سمارٹ یوٹیلیٹی اسٹورز کے قیام کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے۔ سمارٹ یوٹیلیٹی اسٹورز کا تمام جیلوں میں تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور انھیں جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سنٹرل جیل فیصل آباد میں ماڈرن لائنز پر ٹف ٹائل انڈسٹری کے قیام اور سنٹرل جیل لاہور میں کینڈل انڈسٹری کے قیام کی منظور دی گئی ہے۔ کارپٹ انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سفارشات مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب ہوم سیکریٹری پنجاب نور الامین مینگل کی سربراہی میں اسیران و جیل ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے شب و روز کوشاں ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

اپنا تبصرہ بھیجیں