یونائٹڈ ہیومن رائٹس کونسل پاکستان خیبر پختون خواہ کی سینیر وائس پریذیڈنٹ نسرین بی بی نے اہم اجلاس طلب کرلیا
جس میں مہمان خصوصی مسرت خان ممبر جامعہ ریٹائرڈ سیشن جج سلطان احمد خان ترین موجود تھے
ڈویژن پشاور سے ہمارے 82 اسٹار ٹی وی نیوز کے بیورو چیف حاجی لال دین خان کی رپورٹ کے مطابق
یونائٹڈ ہیومن رائٹس کونسل پاکستان خیبر پختون خواہ کی سینیئر وائس پریزیڈنٹ نسرین بی بی نےاتمان میرج ہال ہری پور خیبر پختون خواہ میں نابینا اور یتیم بچوں کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا میٹنگ کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک قاری اشتیاق نے کی اس کے بعد نعت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم آمنہ علوی نے انتہائی خوبصورت انداز میں پڑی اس کے بعد ماہ نور بی بی نے نابینا اور یتیم بچوں کے حوالے سے خوبصورت انداز میں تقریر پیش کی آج کی میٹنگ کے مہمان خصوصی مسرت خان ممبر جامعہ. ریٹائرڈ سیشن جج سلطان احمد خان ترین سید نظیر حسین شاہ کونسلر جوگی موٹرہ. ڈسٹرکٹ ایسویشن بلائنڈ کے صدر ریاست خان سید مبارک حسین شاہ سٹیج سیکرٹری. اور بیوٹی پارلر کی صدر میڈم سمینہ نے شرکت کی. اور دیگر مہمان گرامی نے نابینا اور یتیموں کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس کے بعد اسٹیج سیکرٹری نے یونائٹڈ ہیومن رائٹس کونسل پاکستان کے سینیئر وائس پریزیڈنٹ خیبر پختون خواہ نسرین بی بی کو دعوت دی نسرین بی بی نے سٹیج پر آکر اپنے تمام ائے ہوئے مہمان خصوصیوں کو یونائٹڈ ہیومن رائٹس کونسل پاکستان کی طرف سے سرٹیفکیٹ دیے اس کے بعد تمام ائے ہوئے مہمانوں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس رمضان المبارک کے مہینے میں اپ لوگوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہماری اس میٹنگ کہ رونق بنے. اخر میں قاری اشتیاق صاحب نے اجتماعی دوا کروائی کہ اللہ پاک ہم سب کو مل کر نابینا یتیموں اور بے سہارا بچوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے. امین ثم آمین.
(پاکستان زندہ باد )
(یونائیٹڈ ہیومن رائٹس کونسل پاکستان پائندہ باد۔۔)