چوہدری طارق محمود ڈپٹی بیوروچیف 82 سٹار ٹی وی نیوز ملتان ڈویژن کے مطابق
6 مارچ ملک بھر کی طرح کہروڑپکا میں بھی سرائیکی کلچر ڈے جوش و جذبے سے منایا گیا کہروڑپکا پریس کلب کہروڑپکا میں بھی سرائیکی کلچر و اجرک ڈے کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت صدر پریس کلب چوہدری طارق محمود نے کی۔اس دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلچر ڈے کے حوالے سے کہروڑپکا پریس کلب کہروڑپکا کی جانب سے تمام سرائیکی بہنوں اور بھائیوں کو دل کی اتھاں گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں سرائیکی ایک ماں بولی میٹھی زبان ہے۔ جنوبی پنجاب پسماندہ علاقہ ہے مقتدر حلقوں کو چاہیے کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبے کا درجہ دیں۔ تقریب میں سرائیکی زبان میں مشاعرہ بھی کیا گیا اور سرائیکی بہنوں اور بھائیوں سے اظہار محبت کے لئے کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں محمد اکبر جنرل سیکرٹری پریس کلب،عمر فاروق ڈپٹی جنرل سیکرٹری،حافظ محمد شکیل چیئرمین،محمد اعظم آفس سیکرٹری،محمد آصف انفارمیشن سیکرٹری،راو دلشاد علی انچارج سوشل میڈیا کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔