پشاور سے 82 سٹار ٹی وی نیوز کے ڈپٹی بیورو چیف محمد ابراہیم قریشی ۔ عدالت کا بڑا فیصلہ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں 16 افغان خواجہ سراؤں کو وطن واپس بھیجنے کے خلاف درخواست پر سماعت ۔ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی ۔ پشاور ہائی کورٹ نے رجسٹرڈ افغان خواجہ سراؤں کو تنگ نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام غیر ملکیوں کو واپس وطن بھیجا جائے گا ۔ افغانستان میں خواجہ سراؤں کی جان کو خطرہ ہے ۔ درخواست گزاروں کے وکیل کے موقف پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ غیر ملکی نادرا کے پاس رجسٹرڈ ہیں ؟ عدالت کے استفسار پر درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ POR کارڈ اور دوسری قانونی دستاویزات کے باوجود افغان خواجہ سراؤں کے ساتھ ساتھ دیگر رجسٹرڈ افغان کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ جس پر عدالت نے حکم جاری کیا کہ اگر افغان خواجہ سراؤں کے پاس مصدقہ قانونی دستاویزات ہیں تو ان کو ہراساں نہ کیا جائے وہ پاکستان میں رہائش رکھ سکتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments