ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی جانب سے ڈی ایس پی آفس میلسی میں کھلی کچہری کا انعقاد

میلسی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ویژن کے مطابق ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی جانب سے ڈی ایس پی آفس میلسی میں کھلی کچہری کا انعقادکھلی کچہری کے دوران شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی کھلی کچہری میں ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیےکھلی کچہری کے دوران معمولی نوعیت کی مختلف درخواستیں موصول ہوئیں ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے ایس ایچ اوز کو ٹائم لمٹ دیتے ہوئے کمپلینٹس حل کر کے رپورٹ بجھوانے کے لیے احکامات جاری کیےڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے ناقص کارکردگی پر کچھ ایس ایچ اوز کی سرزںش بھی کی کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کی پولیس تک رسائی یقینی بنانا اور شہریوں کے مسائل دہلیز پر حل کرنا ہے وہاڑی پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہےکھلی کچہری کے انعقاد سے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھ رہا ہے ضلع وہاڑی میں شہریوں کا سکون تباہ کرنے والے ایکٹو کریمنلز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا ہے جس سے علاقے میں سکون ہواکھلی کچہری میں ایس ڈی پی او سرکل میلسی ندیم اقبال اور سرکل میلسی کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے انصاف کی فراہمی اور جرائم کے خاتمہ پر ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کو پھولوں کے ہار پہنائے اور خراج تحسین پیش کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں