: اسرائیلی بمباری جاری، غزہ میں مزید 70 افراد جاں بحق
: فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات، الزوایدہ اور دیر البلح پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے۔
سرکاری ایجنسی نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ بمباری کے نتیجے میں دیگر درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔
: ایجنسی نے مزید کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی کے علاقوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 5 جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جب کہ اسرائیلی بمباری میں الشجاعیہ، الزیتون، تل الھویٰ کے محلوں کو نشانہ بنایا گیا۔
غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ خان یونس پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے بعد 16 ہلاک شدگان کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئیں۔
: قبل ازیں فلسطینی صدر محمود عباس نے اتوار کے روز کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی پٹی، خاص طور پر رفح پر اپنی جنگ جاری رکھنے پر اصرار کررہی ہے۔