جنرل الیکشن 2024 کے دوران بہترین سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے پر تمام ڈی ایس پی صاحبان کو تعریفی اسناد

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے ڈویژنل بیورو چیف میاں غضنفر محفوظ کی رپوٹ کے مطابق

ریجنل پولیس آفیسر ملتان محمد سہیل چودھری کی جانب سے جنرل الیکشن 2024ء کے دوران بہترین سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے پر تمام ڈی ایس پی صاحبان کو تعریفی اسناد جبکہ تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو سی سی ٹو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے ایس ڈی پی او سرکل صدر محمد اشرف تبسم، ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا ظفر اقبال ڈوگر، ایس ڈی پی او میلسی رانا ندیم اقبال، ڈی ایس پی لیگل محمد اسلم حیات، ڈی ایس پی ٹریفک رانا تنویر سرور, ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم حاکم علی خان اور ڈی ایس پی ہیڈکواٹرز روبینہ عباس کو تعریفی اسناد دی اور اچھی ڈیوٹی پر شاباش دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں