نارووال ڈپٹی کمشنرسیدحسن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا مشترکہ اجلاس, میں26فروری 2024سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)حافظ عرفان حمید,اسسٹنٹ کمشنرنارووال وشکرگڑھ سلمان قیوم اورفاروق اعظم,سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدطارق،نمائندہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرعاقب حنیف,ڈی ڈی ایچ اوز،ڈاکٹرخالدمحمود,ڈی ایس وی مجاہدعلی,مذہبی اسکالرپیرمحمدتبسم بشیراویسی,ڈائریکٹرایجوکیٹرزچوہدری انوارالحق سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سی ای اوہیلتھ نے انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے ڈپٹی کمشنرنارووال کو بتایا کہ26فروری سے یکم مارچ 2024 تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کے 3لاکھ 70ہزار912بچوں کو انسدادپولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیومہم کے لیےمجموعی طورپر1292ٹیمیں بنائی گئی ہیں جن میں81فکسڈ موبائل1ہزار173جبکہ ٹرنزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔اسی طرح سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدراورفوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈینگی سرویلینس کے حوالے سے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران 414 انڈورٹیموں کی طرف سے63ہزار672 اور74 آوٹ ڈورٹیموں کی طرف سے 13ہزار868وزٹ کیے گئے اوراسی طرح1463 ہاٹ سپاٹ چیک کیے گئے ۔انہوں نے بتایاکہ ڈینگی ایس او پیز کے حوالے سے43 نوٹسزجاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرکہاکہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کا اصل ہدف ہے جو عملی اقدامات سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیومہم کوکامیاب بنانے کے لیےسیاسی سماجی اوربالخصوص مذہبی اورصحافتی حلقوں کواپناکرداراداکرناہوگا۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کوہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی فیک انٹریز سے اجتناب کیا جائے اور گزشتہ پولیو مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے خامیوں کو دور کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments