نواز شریف اور شہباز شریف کی شریف میڈیکل ٹرسٹ کے کانوکیشن میں شرکت
آصف بھا صاحب شکر ہے
میں آپ کو یہاں دیکھ رہی ہوں
مریم نواز
الحمدللہ
اللہ پاک تیرا شُکر ہے
سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب کے الیکشن کے شیڈول کااعلان کر دیا،
پنجاب اسمبلی میں 25فروری شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے، سیکرٹری اسمبلی
وزیراعلی کے کاغذات نامزدگی کی پڑتال پانچ دس منٹ پر پنجاب اسمبلی میں ہوگی، سیکرٹری اسمبلی
ایک امیدوار ہونے پر بھی بذریعہ ڈویژن ہوگا، سیکرٹری اسمبلی
ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے اجلاس صبح 11بجے تک ملتوی کردیا،
خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا
صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو صبح 11 بجے ہوگانو منتخب ممبران اسمبلی کی حلف برداری، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائد ایوان کا انتخاب کیا جائیگا
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات۔
نگران وزیراعلی پنجاب نے گورنر پنجاب کو نگران سیٹ اپ کی 13 ماہ کی کارگردگی سے تفصیلا آگاہ کیا
گورنر پنجاب نے عوامی فلاح کے منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر محسن نقوی اور کابینہ کو سراہا
آپ کی لیڈرشپ میں نگران کابینہ نے عوامی خدمت، شفافیت اور گورننس کی اچھی مثال قائم کی۔ گورنر پنجاب
پنجاب اسمبلی کی 25 رکنی کابینہ کی تشکیل: ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی ناموں پر مشاورت
مسلم لیگ ن سے 20، پیپلز پارٹی اور ق لیگ سے 2،2 جبکہ آئی پی پی سے ایک وزیر بنائے جانے کا امکان
مسلم لیگ ن کا مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان سمیت رانا محمد اقبال، منشاء اللہ بٹ، عظمی بخاری کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان
سردار شیرعلی گورچانی، کاظم علی پیرزادہ، کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان گادھی، ملک آصف بھاء اختر بوسال، راحیلہ خادم حسین، میاں یاور زمان، ملک اسد کھوکھر، فرخ علی جاوید اور شیخ سلمان نعیم کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کرنے پر غور
پیپلز پارٹی کی جانب سے سید علی حیدر گیلانی، استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفرعباس چھینہ اور ق لیگ کے چوہدری شافع حسین کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان
مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوتے ہی پہلے مرحلے کی صوبائی کابینہ کوحتمی شکل دی جائے گی۔