کہروڑپکا تھانہ دھنوٹ پولیس کی کاروائی 8 سالہ بچے سے زیادتی کا ملزم گرفتار

رپورٹ آباد علی ڈوگر تحصیل رپورٹر 82 سٹار ٹی وی نیوز کہروڑپکا

کہروڑپکا تھانہ دھنوٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نواحی علاقہ حاصل والا کے 8 سالہ بچے سے زیادتی کا ملزم گرفتار کر کے والد کی درخواست پر تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزمان مکروہ فعل کی ویڈیوں بھی بناتے رہے مقدمہ میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او لودھراں حسام بن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیادتی کیسز میں واضح اور زیرو ٹالرنس کی ہدایات ہیں۔ زیادتی کے ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں